Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کام کی باتیں‎

باتھ روم یا کچن کی فلنگ اکثر کالی اور گندی ہو جاتی ہیں . ان کو چمکانے کے لیے  چار کھانے کے چمچ واشنگ سوڈا لے کر  اس میں تھوڑا سا مٹی کا تیل ملا کر گاڑھی لئی بنا لیں .  اس پیسٹ کو فلنگ پر لگا کر تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ دیں اور پھر کپڑے سے صاف  کر دیں . فلنگ چمک اٹھے گی . 
واشنگ سوڈا اور مٹی کے تیل کا یہ پیسٹ باتھ روم کی بالٹیاں چمکانے کے لیے بھی مفید ہے . اس پیسٹ کو بالٹیوں  پر لگا کر  کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں اور پھر گرم پانی سے بالٹیاں دھو لیں .
دھات کی بالٹیوں کو زنگ سے بچانے کے لیے نیچے سے  صاف اور خشک کر کے رکھیں  . پانی میں نہ چھوڑیں اور الٹا کر کے دھوپ میں سکھا لیں . 
 باتھ روم کے نل اور شاور سے صابن اور پانی کے داغ صاف کرنے کے لیے  ایک نرم کپڑے کو سفید سرکے میں بھگو کر  نل اور شاور  وغیرہ  پر  رگڑیں اور پھر خشک ہونے پر صاف کپڑے سے  پالش کریں .
فلش کی صفائی کے لیے یک چوتھائی پیالی طاقتور کلورین بلیچ یا  آدھی پیالی امونیا ڈال کر برش سے رگڑیں اور پھر پانی سے بہا دیں . ٹوائلٹ فلش چمک جائے گا .  لیکن خیال رکھیں کہ یہ دونوں اشیاء ایک ساتھ استعمال نہ کریں .
اگر آپ ایک گھر سے دوسرے گھر میں منتقل ہو رہے ہوں تو کانچ کے برتنوں کو پیک کرنے کا  آسان اور محفوظ طریقہ یہ ہے کہ برتنوں کوگیلے اخبار میں لپیٹ کر رکھیں اورپنکھے کی ہوا سے جب اخبار سوکھ جائیں تو  برتنوں کو  پیک کر  کے بے فکری سے سامان شفٹ کریں . 
یہ بھی پڑھیں :بیوٹی ٹپس

شیئر:

متعلقہ خبریں