Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین سے اجتماعی زیادتی میں ہریانہ اول

نئی دہلی۔۔۔۔این سی بی آر کی جانب سے 2016کے اعدادو شمار کے مطابق خواتین اور بچیوں سے جرائم میں میٹر وشہردہلی کو سرفہرست جبکہ خواتین سے اجتماعی زیادتی کے معاملے میں ہریانہ سرفہرست رہا۔2011کی مردم شماری کے مطابق ہریانہ میں 1000مردوں پر خواتین کی تعداد 879تھی۔ جنوری 2017سے 30نومبر کے درمیان ریاست میں 1238خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات درج کئے گئے،یعنی ریاست میں روزانہ 4خواتین زیادتی کا شکار ہورہی ہیں۔علاوہ ازیں خواتین پر ظلم اور جسمانی تشدد کے 2089معاملات درج ہوئے۔ ہریانہ پولیس کے مطابق 2017 کے آخرتک 9523جرائم کے معاملات درج کئے گئے۔ خواتین اور لڑکیوں کے اغوا کے 2432 واقعات جبکہ 3010خواتین جہیز زیاتی کا شکار ہوئیں۔
مزید پڑھیں:- - - -کیرل اسمبلی میں گرینیڈ لیکر پہنچنے پر ہنگامہ برپا

شیئر: