مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے(فوٹو،ایس پی اے)
ریاض میں وزارت بلدیات و ہاوسنگ کی جانب سے منعقدہ نمائش ’سٹی سکیپ ‘ میں وزارت داخلہ کے پویلین میں ادارہ امن عامہ کی جانب سے جدید ترین گاڑیاں رکھی گئی ہیں ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ ایس پی اے‘ کے مطابق نمائش جس کا آغاز 11 نومبر کو ہوا تھا 14 نومبر تک جاری رہے گی۔ نمائش میں ادارہ امن عامہ نے مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی سے لیس جدید ترین موبائل گاڑیوں کو رکھا ہے۔
پولیس اسکواڈ کے لیے نئی گاڑیوں میں جو ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے اس سے امن عامہ کو برقرار رکھنے اور ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے میں بھی کافی مدد ملے گی۔
جدید طرز کی گاڑیوں میں نصب سسٹم سڑکوں کی صورتحال کا جائزہ لے کر اسے مرکزی کنٹرول روم میں منتقل کردیتا ہے جہاں موجود اہلکار صورتحال کے مطابق فوری طورپر حرکت میں آتے ہیں۔ ٹریفک ازدحام کے موقع پر یہ گاڑیاں کافی اہم ثابت ہوں گی۔
واضح رہے ادارہ امن عامہ کے لیے جو نئی گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں وہ ماحولیاتی تحفظ کےلیے بھی مثالی ہیں۔