ملتان سلطانز کیلئے شنیرا اکرم اور ثانیہ مرزا خوش قسمت ثابت نہ ہوئیں
دبئی: یو اے ای میں جاری پی ایس ایل کے رنگا رنگ ایونٹ میں جہاں لیگ کی تمام ٹیمیں ایک دوسرے کو ہرانے کےلئے کوشاں ہیں۔ہر ٹیم کے پرستار اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کےلئے تو اسٹیڈیم میں موجود ہوتے ہی ہیں، کھلاڑیوں کے اہل خانہ اور قریبی رشتہ دار بھی ان کی حوصلہ افزائی کے لئے پیش پیش ہوتے ہیں۔پاکستان کی قومی بھابھیوں کا اعزاز رکھنے والی غیرملکی بہوووں یعنی آسٹریلیا کی شنیرا اکرم اور ہندوستان کی ثانیہ مرزا نے جنہوں نے اپنے شوہروں کی حوصلہ افزائی کے لئے دبئی کے کرکٹ گراونڈ میں ایک ساتھ وقت گزارا۔ملتان سلطانزکے ڈائریکٹر اور سابق کھلاڑی وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اور اسی ٹیم کے کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے دبئی میں کھیلے گئے ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں اپنے شوہروں کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑیوں کی دونوں غیر ملکی بیویاں میچز دیکھنے کیلئے ایک ساتھ اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ یہ تماشائی خواتین ملتان سلطانز کی ٹیم کیلئے خوش قسمت ثابت نہیں ہوئیں جبب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے 2 وکٹ سے اور لاہور قلندرز سے 6وکٹوں سے میچز ہار گئیں۔