بینکاک ..... بینکاک میں میں ایک افریقی کچھوے اور گائے کی دوستی سے ملک بھر کے لوگوںمیں حیرت اور خوشی پائی جاتی ہے۔ یہ افریقی کچھوا2013ءمیں بینکاک کے چڑیا گھر سے لایا گیا تھا جبکہ گائے کا بچہ کھائی میں گر کر اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھا تھا۔ امدادی کارکنوں کا کہناہے کہ اب ان دونوں کو علیحدہ نہیں کیا جاسکتا۔ جہاں بھی جاتے ہیں ساتھ ہوتے ہیں۔ کھانے میں بھی حصہ دار بنتے ہیں۔ ساتھ ہی آرام کرتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ انکی دوستی پائدار رہیگی۔ اب یہ دونوں ہی امدادی کارکنوں کی حفاظت میں ہیں۔ کارکنوںنے گائے کی زخمی ٹانگ کا آپریشن کرکے مصنوعی ٹانگ لگادی ہے۔ انکا کہناہے کہ ہم نے دونوں کو ہی ایک بہت بڑے کھلے میدان میں رکھا ہے۔ اس کے بعد ہم انہیں ایک ایسی جگہ رکھیں گے جہاں دوسری گائیں بھی موجود ہیں۔ دوستی کا آغاز گائے نے کیا اور انکی دوستی اب ضرب المثل کہی جارہی ہے۔