تربیلافورتوسیعی منصوبے کے پہلے یونٹ کا افتتاح
اسلام آباد...وزیراعظم شاہدخاقان عباسی تربیلا فورتوسیعی منصو بے کے پہلے یونٹ کاآج باضابطہ افتتاح کررہے ہیں۔یہ منصوبہ تربیلاڈیم کی ٹنل فورپرتعمیر کیا گیا ہے جس میں 470میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے3یونٹ ہیں۔منصوبے کادوسرا یونٹ اپریل جبکہ تیسرا یونٹ اس سال مئی میں پیداوار شروع کرے گا۔منصوبے کی تکمیل سے بجلی کی کل پیداواری صلاحیت 3 ہزار478میگاواٹ سے بڑھ کر4ہزار888 میگاواٹ ہوجائے گی۔تربیلافورتوسیعی منصوبہ سے قومی گرڈ میں سالانہ 3 ارب 84 کروڑ یونٹ بجلی شامل ہوگی۔ سالانہ 30 ارب روپے کی آمدنی ہوگی۔ یہ منصوبہ 3 سال میں اپنی تعمیر پر آنے والی لاگت پوری کردے گا۔