Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ نے پاکستانی فنکاروں سے فائدہ اٹھایا، ایمان علی

پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی بالی وڈ نے ہمیشہ پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے۔کاش پاکستان کی فلم انڈسڑی لالی وڈ بھی اپنے پاﺅں پر کھڑی ہوجائے۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ شوبز بھی ایک انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکی ہے اور اسے اسی طرز پر چلانے کی ضرورت ہے۔پاکستانی فنکاروں کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے یہ ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ مواقع نہ ملنے کی وجہ سے نہ صرف نئے چہرے بلکہ پرانے فنکار بھی ہندوستان کا رخ کرتے ہیں جہاں ان کو کام کے ساتھ اچھا معاوضہ بھی ادا کیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں شوبز سے وابستہ ادارے نہیں اس لئے نئے آنے والوں کو سینئر ز کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہئے ۔
 

شیئر: