Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریکھااوردھرمیندر پھر ساتھ

 ماضی کے مقبول بالی وڈ اسٹارز دھرمیندر اور ریکھا ایک بار پھر نئی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے آرہے ہیں۔ خبروں کے مطابق اداکار دھرمیندر اور اداکارہ ریکھا کو 'یملا پگلا دیوانہ' کے اگلے سیکوئل کیلئے کاسٹ کیاجاچکاہے ۔دونوں ایکساتھ پھر سینما اسکرین پر نظر آئیں گے۔ یملا پگلا دیوانہ،اس سیریز کی تیسری فلم ہے جسکے ایک گیت کی وڈیو عکسبند کی جاچکی ہے۔ واضح رہے کہ دھرمیندر اور ریکھا کی فلمی جوڑی کو ماضی میں بھرپور مقبولیت حاصل رہی ہے۔
 

شیئر: