زیڈ ٹی اے کمپنی کے برانڈ نوبیا کی جانب سے نیا اسمارٹ فون این 3 چائنا میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون میں 5.99 انچ آئی پی ایس ڈسپلے ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 625 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھانے کی سہولت بھی موجود ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ڈوئل بیک کیمرہ اور فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا شوٹر دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 5000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہے۔فون کو کالے ، سنہرے اور سرخ رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی فروخت 24 مارچ سے شروع ہوگی۔