Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوائپ ایلیٹ ڈوئل اسمارٹ فون لانچ‎

سوائپ ٹیکنالوجیز کمپنی کی جانب سے ڈوئل بیک کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ سوائپ ایلیٹ ڈوئل اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، میڈیا ٹیک پروسیسر ، 1 جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 64 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش اور آٹو فوکس کے ساتھ 8 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے دیے گئے ہیں۔ فرنٹ پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل کا سنسر شامل ہے ۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون کو کالے ، سنہرے اور سلور رنگ میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 3999 ہندوستانی روپے ہے۔

شیئر: