Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماش کی دال اور قیمہ بنانے کی ترکیب

اجزاء:
ماش کی دال ۔ایک کپ (بھیگی ہوئی)
پکانے کا تیل ۔آدھا کپ
پیاز۔ایک عدد(بڑی اور سلائس میں کٹی ہوئی)
ادرک لہسن کا پیسٹ۔ایک کھانے کا چمچ
قیمہ ۔آدھا کلو
ہلدی۔آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ۔ڈیرھ چائے کا چمچ(پسی ہوئی)
نمک۔ڈیرھ چائے کا چمچ
دہی۔آدھا کپ
ہری مرچ۔چار عدد(کٹی ہوئی)
گرم مصالحہ۔ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیا۔دو کھا نے کے چمچ
ترکیب: آدھا کپ تیل گرم کر کےاس میں پیاز فرائی کرلیں اور لائٹ گولڈن کرلیں۔ اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور قیمہ ڈال کر پانچ منٹ تک  فرائی کریں۔پھر اس میں ہلدی ،پسی لال مرچ ،نمک اور دہی شامل کر کے اچھی طرح بھونیں۔اب اسے ڈھک کر ا تنا پکائیں کہ قیمہ گل جائے۔پھر اس میں بھیگی ہوئی ماش کی دال شامل کر کے مکس کریں۔اب اس میں ایک کپ پانی ڈال کرڈھکیں اور دال گلنے تک پکائیں۔آخر میں ہری مرچ،ہرا دھنیا اور گرم مصالحہ ڈال کر دم پر رکھ دیں . مزیدار  دال قیمہ تیار ہے .
 

شیئر: