Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دل پر پتھر رکھ کے والد کے قاتلوں کومعاف کر دیا ،راہول گاندھی

 نئی دہلی....  آنجہانی وزیر اعظم راجیو گاندھی کے بیٹے راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وہ اور اْن کی بہن پرینکا اپنے والد کے قاتلوں کو ’’معاف‘‘ کرچکے ہیں۔اتوار کو سنگاپور میں انڈین انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ ہم نے اپنے والد کے قاتلوں کو معاف کردیا۔وجہ چاہے کچھ بھی ہو،میں کسی قسم کا تشدد نہیں چاہتا۔انہوں نے کہا کہ ہم بہت اپ سیٹ اور تکلیف میں رہے اور کئی برس تک غصہ بھی رہا لیکن کسی طرح انہیں مکمل معاف کردیا ہے۔

شیئر: