Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناسا نے عوام کو سورج پر جانے کی دعوت دیدی

 واشنگٹن.... خلائی تحقیق کے امریکی ادارہ نیشنل ایروناٹکس اینڈ سپیس ایڈ منسٹریشن ( ناسا) نے عوام کو سورج کے قریب بھیجے جانے والے تحقیقی مشن پر جانے کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ دنیابھر سے خواہش مند افراد 27 اپریل تک ناسا کی ویب سائٹ پر آن لائن نام درج کرواسکتے ہیں ۔ امریکی میڈیا نے ناسا کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے حوالہ سے بتایا کہ نیو یارکر پروب مشن پر جانے کے خواہش مند تمام افراد کے نام 27 اپریل تک ایک مائیکرو چپ میں جمع کئے جائیں گے اور سورج کی طرف یہ ٹرپ اس سال گرمیوں میں روانہ کیا جائے گا ۔ کار کے برابر حجم کے اسپیس کرافٹ کی رفتار 690,000 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی ۔ سورج کی حدت اور روشنی سے بچاﺅ کےلئے اس سپیس کرافٹ کی بیرونی سطح پر کاربن کی ساڑھے 4 انچ تہہ ہو گی ۔سائنس دانوں کو توقع ہے کہ اس مشن سے سورج کے مقناطیسی فیلڈز ، پلازمااور توانائی کے ذروں اور شمسی ہواﺅں کے مطالعہ میں بڑی مدد ملے گی ۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: