ویو سونک کارپوریشن کی جانب سے پی ایکس 747-4کے پروجیکٹر متعارف کرا دیا گیا ہے۔ پروجیکٹر میں فور کے یو ایچ ڈی ریزولوشن اور بڑا ڈسپلے دیا گیا ہے۔ تصاویر کو زیادہ شفاف اور کلر فل بنانے کے لیے پروجیکٹر میں 3500 اے این ایس آئی لیومنز دیے گئے ہیں اور پروجیکٹر کو استعمال کرنے کے دوران لائٹ کو بند کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔ ڈیوائس میں دو ایچ ڈی ایم آئی پورٹ ، ایچ ڈی سی پی 2.2 سپورٹ اور بیک لٹ ریموٹ کنٹرول دیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ مختلف ڈونگلز کو بھی پروجیکٹر سے منسلک کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی کے دعوے کے مطابق پروجیکٹر کی لیمپ لائف پندرہ ہزار گھنٹے سے زائد ہے ۔ پروجیکٹر کی قیمت 275000 ہندوستانی روپے ہے۔