فلاڈیلفیا .... امریکی خلائی تحقیقی ادارے (ناسا) نے ا پنی تازہ ترین تحقیقی رپورٹ جاری کردی ہے جو شہابیوں وغیرہ کے حوالے سے تحقیق و تجربات کے بعد مرتب کی گئی ہے۔ نئی رپورٹ میں جسے ہیمر کا نام دیا گیا ہے یہ تجویز بھی شامل ہے کہ کرہ ارض کو شہابیوں کے حملوں سے بچانے اور امکانی تباہیوں سے بچے رہنے کےلئے ایٹمی ہتھیار استعمال کئے جاسکتے ہیں جب یہ شہابیے گر رہے ہوں تو انہیں مار کر تباہ کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح کرہ ارض کو محفوظ تر بنایا جاسکتا ہے۔ یہ چھوٹے ایٹمی ہتھیار ایک خلائی جہاز کی مدد سے استعمال کئے جائیں گے لیکن اگر انہیں مار گرانے کےلئے زیادہ وقت نہیں ہوا تو زمین سے ہی ایٹمی ہتھیار داغے جاسکیں گے۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ آنے والے برسوں اور زمانوںمیں دنیا پر شہابیے گرنے کے امکانات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اب انہیں مار گرانے کیلئے ہیمر نامی خلائی جہاز کے ذریعے جو ہتھیار داغا جائیگا اسکا وزن کئی ٹن ہوگا۔