Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیپال میں بنگلہ دیشی طیارہ تباہ ،متعدد ہلاک

کٹھمنڈو... نیپال کے کٹھمنڈو ایئرپورٹ پر بنگلہ دیشی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارے میں 76 افراد سوار تھے۔ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ حادثہ لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔ فضائی کمپنی یو ایس بنگلہ کا لینڈنگ کرتے ہوئے رن وے پر جا گرا ۔طیارے میں آگ لگ گئی ۔تصاویر اور فوٹیج میں رن وے سے دھواں اڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فائرفائٹرز نے بتایا کہ طیارے کے ملبے سے کئی جلی ہوئی نعشیں ملی ہیں۔20سے زائد شدید زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔ امدادی کاموں میں پولیس کے ساتھ فوج بھی شریک ہے۔
مزید پڑھیں:نیو یارک میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ،5ہلاک

شیئر: