حیدرآباد میں ملک گیر اردو ہندی مشاعرہ، اہم شعراء کی شرکت
حیدرآباد..... تنظیم ِ ادب کا دوسرا شاندار ادبی سنگم اردو ہندی مشاعرہ اردو مسکن حیدرآباد میں منعقدہوا۔ابتدا میں ڈاکٹر معین افروز (جنرل سیکریٹری ) نے تمام مہمانان کا استقبال کیا اور مہمانان کو شہ نشین پر مدعو کیا۔صدر تنظیم ِ ادب سردار سلیم نے تنظیم کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم کا مقصد تمام مکاتب ِ فکر کے شعرا وادبا کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے جس کیلئے ہم ہر ممکن کوشش کریں گے۔ نئے اور پرانے چراغوں کی معیت میں روشنی کا یہ کارواں آگے ہی آگے بڑھتا رہے گا ۔تنظیم کے عزائم پر روشنی ڈالتے ہوئے ماہر تعلیم فاروق طاہر نے اظہار ِ خیال کر تے ہوئے کہا کہ سردار سلیم نے پُر آشوب دور میں ادب کا نیا چراغ جلاتے ہوئے یہ ثابت کردیا کہ ان کے عزائم اور ان کے مقاصد کتنے بلند اور کتنے نیک ہیںجس کا ثبوت حیدرآباد اور اضلاع کے شعرا کی کثیر تعداد اور باذوق سامعین کا یہ ہجوم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سردار سلیم نے کبھی درس شاعری کبھی اردو ہندی مشاعرہ کبھی تمام مکاتب فکر کے شعرا و ادبا کو یکجا کر نے کا جو بیڑا اٹھا رکھا ہے یقینا ناقابل فراموش ہے۔ مضطر مجاز کی صدرات میں تنظیم ادب کے دوسرے با وقار ادبی سنگم شروع ہواجس میں ملک کے نامور اردو ہندی شعراء نے کلام سنایا ۔ شعراء کا انتخاب سردار سلیم کی خوش اسلوبی اور ان کے مقاصد کا نظارا پیش کر رہا تھا۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے صلاح الدین نیر، ڈاکٹر محسن جلگانوی، حلیم بابر ، ششی نارائن سوادھین ، جلیل نظامی نے شرکت کی جبکہ مہمان اعزازی کی حیثیت سے عارف الدین (حج کمیٹی ممبر ) ، رحیم اللہ نیازی ، ایڈوکیٹ اعجاز علی قریشی ، محمد عبدالمقیت چندا اور درگا راج پٹن نے شرکت کی ۔نامور شعرا ء مضطر مجاز صلاح الدین نیر ، ڈاکٹر محسن جلگانوی، حلیم بابر ، جلیل نظامی ( دوحہ قطر) ، شکیل ظہیر آ بادی ، انور سلیم ، قاضی اسد ثنائی ، انجم شافعی ، ڈاکٹر سلیم عابدی، درخشاں انجم( کلکتہ ) تسنیم جوہر ، ارجمند بانو، سنیتا للا ، بصیر افضل ، تمجید حیدر، ممتا ز لکھنوی ، وحید پاشاہ قادری ، فرید سحر ، مسعود مرزا محشر (ورنگل ) ، نجیب احمد نجیب ، انیس فاروقی ، شکیل حیدر کانپوری ، سہیل عظیم ، عظمت علی مظمت ، زاہد ہریانوی ، ساجد سنجیدہ ، محمد بن احمد باوزیر اور ڈاکٹر معین افروز نے اپنی خوبصورت شاعری سے سامعین کا دل موہ لیا ۔ اسماعیل قدیر کی نعت سے مشاعرہ کا آ غاز ہوا۔محبوب خاں اصغر نے خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دیئے۔کنوینرز میں فرید ضیائی ( نائب صدر ) نواب میر وقار الدین علی خاں بہادر (مشیر) ، ظفر محی الدین ، ارجمند بانو ( شریک معتمدین ) ریشماں تبسم ، دردانہ مسکان ، سراج یعقوبی ، اسماعیل قدیر اور سراج زرزری نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ عرصہ دراز کے بعد حیدرآباد میں اردو ہندی شعرا کا اس قدر خوب صورت سنگم نظر آیا جس میں سامعین کی کثیر تعداد موجود تھی اور اردو مسکن اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کر رہا تھا۔