Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#سنجرانی

سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن اتحاد کی جانب سے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد کیا گیا۔ یہ نامزدگی اس لحاظ سے اہم تھی کیونکہ صادق سنجرانی بلوچستان سے اس نشست کے لیے جیتنے والے پہلے سینیٹ چیئرمین ہیں۔ بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر پاکستانی ٹوئٹر صارفین بھی اپنی رائے کا بھرپور اظہار کر رہے ہیں۔ 
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعبدالعلیم خان نے ٹویٹ کیا : میں صادق سنجرانی کو اس تاریخی فتح پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ایسا پاکستانی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے ہو اور اس بات کا تمام کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔
معروف مصنفہ مہر تارڑ کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا: صادق سنجرانی کو سینیٹ چیئرمین شپ کا الیکشن جیتنے پر مبارکباد۔ میں اس بات پر خوش ہوں کہ بلوچستان کے حوالے سے بھی کچھ اچھی خبر سننے کو ملی۔
ایم کیو ایم کے رہنما سید علی رضا عابدی نے کہا: مجھے امید ہے کہ نومنتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی صوبے کی محروم اور پسماندہ آبادی کی نمائندگی کریں گے اور ان کی پسماندگی کو دور کرنے اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں کریں گے۔
اینکر پرسن علینہ شگری کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ: آج بلوچستان کے لیے ایک بڑا دن ہے۔
حمداللہ سالک کا کہنا تھا: یہ اچھی بات ہے کہ بلوچستان سے پہلی بار کوئی سینیٹ چیئرمین منتخب ہوا ہے لیکن یہ امر بھی قابل افسوس ہے کہ صادق سنجرانی کی کوئی سیاسی جد وجہد نہیں۔
صحافی سلمان مسعود نے ٹویٹ کیا: تجربہ کار اور سیاسی تاریخ رکھنے والے فرد کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونا چاہیے تھا۔ کیا صادق سنجرانی یا انوارالحق کاکڑ اس معیار پر پورے اترتے ہیں؟ 
٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر:

متعلقہ خبریں