راولپنڈی..... کہتے ہیں کہ مظاہر قدرت کا کوئی شمار نہیں۔ یہ کسی بھی رنگ اور کسی بھی روپ میں سامنے آسکتے ہیں۔ اس بات کا ثبوت راولپنڈی کے نواح میں پائی جانے والی نادر قسم کی ایک بکری ہے جس کے 2سر اور 4آنکھیں ہیں اور اسے بوتل کے ذریعے دود ھ دیا جاتا ہے۔ مویشیوں کی دیکھ بھال میں مہارت رکھنے والے افراد کا کہناہے کہ یہ بکری غیر معمولی صورتحال سے دوچار ہے جسے طبی اصطلاح میں پولی سیفالی کہا جاتا ہے۔ پولی سیفالی یونانی لفظ ہے۔ پولی کا مطلب کثرت ہوتا ہے جبکہ کیفالی کا مطلب سر ہوتا ہے۔ اس پورے لفظ کا مطلب زیادہ سروں والی ہوا۔ اس بکری کے حوالے سے جو وڈیو جاری ہوئی ہے اس میں اسے بوتل سے دودھ پیتے دکھایا گیا ہے۔ مویشیوں کی بود وباش پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق ایسے عجیب الخلقت جانور چند ماہ سے زیادہ زندہ نہیں رہتے۔ اسے دیکھنے والے قدرت کا شاہکار قرار دے رہے ہیں۔ کبھی کبھی ایسی عجیب و غریب بکریوں میں انسانی شباہت بھی نظر آجاتی ہے۔