جدہ..... ڈائریکٹر جنرل جوازات بریگیڈیئر جنرل عبدالرحمان الحربی نے صیرفی مال میں جوازات کی ذیلی شاخ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انجینیئز انس صیرفی اور جوازات کے ریجنل ترجمان کرنل حسین کے علاوہ دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے ۔ جوازات کے ذیلی ادارے کے سپر وائزر کرنل عبدالرحمان الشھری نے بتایاکہ صیرفی مال میں نئے کھولے جانے والی ڈیجیٹل سروس کے ذریعے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو سہولت ہو گی ۔ اس ادارے میں خواتین کا شعبہ بھی کھولا گیا ہے جہاں اقامو ں کی پرنٹنگ ، خروج عودہ اور نہائی کے علاوہ نئے پاسپورٹ کا اندراج او ر فنگر پرنٹنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ جوازات کے ڈیجیٹل شعبہ کے اوقات کے بارے میں کرنل الشھری نے بتایا کہ صیرفی مال میں کھولا جانے والاذیلی دفتر صبح اور شام 2 وقت کام کرتا ہے ۔ صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک جبکہ شام کو 4 سے رات 10بجے تک شعبے سے رجوع کر سکتے ہیں ۔ ڈیجیٹل شعبے مختلف مالزمیں قائم کئے گئے ہیں جن سے غیر ملکیو ں اور مقامی شہریوں کو کافی سہولت ہو تی ہے ۔ وہ افراد جو دن کے وقت جوازات کے دفتر نہیں جا سکتے وہ رات کو ان ذیلی اداروں سے رجوع کرکے اپنے سرکاری کام مکمل کروا سکتے ہیں ۔