کیا آپ چاہتے ہیں کہ واٹس ایپ پر موصول ہونے والے کسی پیغام کو پڑھ بھی لیں اور بھیجنے والے کو اس بات کا پتہ بھی نہ چلے کہ آپ اس پیغام کو پڑھ چکے ہیں؟ اس کے لیے ایک آپشن واٹس ایپ سیٹنگز میں موجود ہوتا ہے جہاں سے بلیو ٹک کے آپشن کو بند کیا جا سکتا ہے تاہم ایسا کرنا پر صارف کو خود بھی اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ آیا اس کا بھیجا گیا پیغام دوسرے فرد نے پڑھ لیا ہے یا نہیں۔ واٹس ایپ کے اس فیچر کو دھوکا دینے کے لیے ایک اور آسان ٹرک بھی ہے۔ اگر پیغام کو موصول ہونے کے بعد اوپن کیے بغیر ہی اسمارٹ فون کو ائرپلین موڈ پر لگا دیا جائے اور پھر پیغام کو کھول کر پڑھا جائے تو اس پر بلیو ٹک کا نشان نہیں آتا۔ پیغام پڑھنے کے بعد ملٹی ونڈو کے ذریعے بیک گراونڈ میں چلنے والی تمام ایپلی کیشنز کو بند کر دیں اور پھر ایئرپلین موڈ کو سوئچ آف کریں۔ اس طرح پیغام بھیجنے والے کو اس بات کا علم نہیں ہو سکے گا کہ آپ نے اس کا پیغام پڑھ لیا ہے۔