Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارکان اسمبلی کا کوئی حج کوٹہ نہیں،سردار یوسف

اسلام آباد... وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے ارکان اسمبلی کے لئے کوئی حج کوٹہ نہیں ہے۔نجی ٹور آپریٹرز کو حج کوٹہ الاٹ کرنے کی سعودی عرب کی جانب سے کوئی قدغن نہیں ۔یہ حکومت پاکستان کی صوابدید ہے ۔ رواں سال 67 فیصد حج کوٹہ سرکاری جبکہ 33 فیصد نجی شعبے کو دیا گیا۔بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ حج 2018ءکی قرعہ اندازی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذریعے کی گئی۔ قرعہ اندازی صاف شفاف طریقے سے نیب اور آئی بی کے نمائندوں کی موجودگی میں ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:حج قرعہ اندازی،ناکام درخواست دہندگان کیلئے ایک اور موقع

شیئر: