Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2030تک پاکستان معاشی طاقت ہو گا،سرتاج عزیز

اسلام آباد... پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کہاہے کہ سی پیک ایک اہمم سنگ میل ہے جو کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ پوری دنیا کےلئے امن اور خوشحالی کا باعث ہے۔ 2030تک پاکستان طاقتور معیشتوں میں شمار کیا جائیگا۔ اسلام آاباد میں تقریب سے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک صرف سڑکوں اور انفرا سٹرکچر کا نام نہیں بلکہ یہ پوری دنیا کے افراد کو آپس میں رابطے بہتر کرنے کا آئیڈیا ہے جس کے تحت تجات کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری کے مکمل ہونے پر پاکستان دنیا کی مضبوط معیشت بن کر ابھرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 2006کے بعد سے پاکستا ن کی اقتصادی ترقی 3 فیصد سے اوپر نہیں جا رہی تھی تا ہم مسلم لیگ ن کی حکومت آنے کے بعد اقتصادی ترقی کی شرح میں بتدریج اضافہ ہوا جو اب تک5.7 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ اس سال 6فیصد تک کا ٹارگٹ حاصل کر لیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ چین کے صدر شی جن پنگ کا ون بیلٹ ون روڈ کا آئیڈیا صرف سڑکیں تعمیر کرنا نہیں بلکہ اس کا مقصد گلوبلائزیشن کے تصور کے تحت ترقی اور خوشحالی ہے۔ سرتاج عزیزنے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان کی ایکسپورٹس میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔چین اس وقت ایکسپورٹ میں پاکستان کا سب سے بڑا پارٹنر ہے۔
مزید پڑھیں:سعودی وژن 2030کی حمایت کرتے ہیں،ممنون

شیئر: