پاکستان کی مشہور اداکارہ نور نے حال ہی میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد اپنا یوٹیوب چینل کھول لیاہے۔خبروں کے مطابق سابقہ اداکارہ نوراس چینل کے ذریعے اپنے مداحوں کو دینی تعلیمات اور عام زندگی سے متعلق مسائل کے حل پیش کرتی دکھائی دیں گی۔نور نے اپنے یوٹیوب چینل کی خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک وڈیو بیان جاری کرکے دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس نور کی اپنے شوہر سے علیحدگی کی خبریں سامنے آنے کے بعد اداکارہ نے شوبز چھوڑکر دین کی جانب راغب ہونے کا اعلان کیا تھا۔ ان دنوں نور مکمل عبایا پہنے سوشل میڈیا پر نظرآتی ہیں ۔وہ فلموں میں اداکاری کی بجائے رمضان کریم کی خصوصی ٹرانسمیشن سمیت دینی پروگرام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کرچکی ہیں۔