Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرکنساس میں سافٹ ڈرنک کین سے مردہ چوہیا برآمد

آرکنساس .... شمالی آرکنساس کے پیٹرول پمپ پر بنے ہوئے چھوٹے سے ریستوران میں آنے والے ایک شخص کو اس وقت سخت حیرانی کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے ایک سافٹ ڈرنک کین کھولنے کی کوشش کی او ر جب اسے کھولا تو ڈبے سے بو آنے لگی اور کوئی چیز جیسے اس کے اندر نظر آنے لگی۔ جس کے بعد اس نے ڈبے کو باقاعدہ کاٹ کر یہ دیکھنا چاہا کہ آخر اس میں کیا ہے۔ مگر جب ڈبہ کٹا اور اسکے اندر سے مری ہوئی چوہیا نکلی تو اسکی حیرت کی انتہا نہ رہی۔ آرکنساس کے رہنے والے اس شخص کا نام جان ہینلے بتایا جاتا ہے اور اس نے موقع کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ جب سے اس نے یہ کین کھولا اور اس کے اندر سے مردہ چوہیا نکلی ہے انکی طبعیت درست نہیں اور وہ بدمزگی کی کیفیت محسوس کرتے ہیں۔ جان ہینلے کا کہناہے کہ وہ ہمیشہ اسی کمپنی کے مشروبات پیتا ہے اور یہ کین بھی اسی کمپنی کا تھا لیکن اس سے قبل ایسا کوئی انوکھا واقعہ اسے پیش نہیں آیا تھا۔ مگر اب جبکہ اس کے ساتھ یہ سب کچھ ہوچکا ہے تو وہ یقینی طور پر اپنا برانڈ تبدیل کرلے گا۔اس کا کہنا ہے کہ اس نے کین خریدنے کے بعد اسے اپنی کار میں رکھ دیا تھا اور چند گھنٹوں بعد اسے کار سے نکالا تو یہ سب کچھ نظر آیا۔ جسکی وجہ سے وہ بہت بدمزگی محسوس کررہا ہے۔ اب تک یقین نہیں آرہا کہ اس ڈبے سے ایسی کوئی چیز برآمد ہوئی ہے۔ سمجھ میں نہیںآتا ہے کہ اتنی بڑی کمپنی کے کین میں جو مشینی طور پر مشروبات کو سربند کرتی ہے آخر یہ چوہیا کیسے داخل ہوگئی۔

شیئر: