نیویارک۔۔۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغان حکومت کی طرف سے طالبان کو براہ راست مذاکرات میں شرکت کی دعوت کا خیر مقدم کرتے ہوئے طالبان پر زور دیا کہ وہ اسے بغیر کسی پیشگی شرط کے قبول کریں۔یہ پیشکش مارچ کے آغاز میں کابل عمل کی دوسری میٹنگ میں کی گئی تھی۔ ایک بیان میں سلامتی کونسل نے افغانستان میں طویل المدتی خوشحالی اور استحکام کیلئے ایک مشترکہ افغان قیادت کے تحت امن عمل کی اہمیت پر زور دیا۔