Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی میں 49 ہزار سے زائد طبی خدمات

1680 افراد کو ایمبولینس کے ذریعے بھی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
مدینہ ہیلتھ سروسز نے رمضان المبارک کے دوران مختلف قومیتوں کے 49256 افراد کو ہسپتالوں اور صحت مراکز کے ذریعے طبی اور ایمرجنسی خدمات فراہم کی گئیں جو مسجد نبوی کے قریب واقع ہیں۔
مدینہ ہیلتھ کا کہنا ہے کہ السلام ہسپتال میں 100 سے زائد مختلف قومیتوں کے 15276 افراد کو صحت  خدمات فراہم کی گئیں جبکہ الحرم ہسپتال میں 10645 افراد کو طبی خدمات فوری طور پر مہیا کی گئیں۔


السلام ہسپتال میں 15276 افراد کو صحت  خدمات فراہم کی گئیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

ہیلتھ یونٹ کا کہنا ہے کہ 1680 افراد کو ایمبولینس کے ذریعے بھی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اسی طرح مسجد نبوی کے بیرونی صحنوں میں بھی صحت خدمات فراہم کی گئیں۔
الصافیہ ایمرجنسی ہیلتھ کیئر سینٹر کے ذریعے 16205 افراد کے صحت مسائل حل کیے گئے جبکہ باب جبریل پر ایمرجنسی کیئر سینٹر میں 5450 افراد کو صحت خدمات فراہم کی گئیں۔
 

 

شیئر: