ریاض.... سعودی سیکیورٹی اداروں نے داعش سے تعلق رکھنے والے 7دہشت گردوں کو ریاض کی عدالت میں پیش کر دیا۔ ان پر دہشت گرد تنظیم سے وابستگی کے علاوہ منحرف اور تکفیری فکر اختیار کرنے ، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے ، امن عامہ کو تباہ کرنے ، سیکیورٹی اہلکارو ں کو نشانہ بنانے او رولی امر کے خلاف بدگمانیاں پھیلانے کے الزامات ہیں۔ دہشت گردوں نے مملکت میں تخریبی کارروائی کی کوشش کی اور دھماکہ خیز اشیاءتیار کرنے کی تربیت حاصل کی۔ پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت میں دعویٰ پیش کیا کہ گرفتار شدگان نے سعودی نوجوانوں کو ورغلانے کیلئے ٹویٹر اور سماجی رابطہ کے دیگر ذرائع کو استعمال کیا۔ لائسنس کے بغیر اسلحہ حاصل کیا۔ گرفتار شدگان میں سے ایک منشیات فروشی میں گرفتار ہو چکا ہے۔ دوسرے نے والد پر قاتلانہ حملہ کیا۔