Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطین میں غیرمقیم سعودی سفیر کےلیے ’سٹار آف القدس میڈل‘

فلسطینی صدر سے غیرمقیم  سعودی سفیر نے رام اللہ میں ملاقات کی ہے۔(فوٹو: وفا)
فلسطینی صدر محمود عباس سے اتوار کو رام اللہ میں فلسطین میں غیرمقیم  سعودی سفیر نایف بن بندر السدیری نے ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق صدر محمود عباس نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر دفتر کے دورے کے دوران سعودی سفیر کو سٹار آف القدس میڈل سے نوازا ہے۔
نایف بن بندر السدیری کو 1948کے بعد پہلی مرتبہ اگست 2023 میں  فلسطین میں پہلے غیرمقیم سفیر اور یروشلم کا قونصل جنرل مقرر کیا گیا تھا۔
گزشتہ برس ستمبر میں غیرمقیم سعودی سفیر نے رام اللہ میں فلسطینی صدر کو اسناد سفارت پیش کی تھیں۔
صدر محمود عباس نے سعودی سفیر سے ملاقات کے دوران شاہ سلمان اور ولی عہد کو تہنیتی پیغام دیتے ہوئے فلسطینی عوام اور ان کے مقاصد کے لیے مملکت کی سپورٹ پر زور دیا۔
انہوں نے فلسطین اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے نایف بن بندر السدیری کی کوششوں کو بھی سراہا۔

 

شیئر: