سلمان خان نے گیت بھی لکھ دیا
بالی وڈ کے اداکار سلمان خان نے اداکاری کے بعد گیت نگاری میں بھی نام کمانے کی ٹھان لی ہے ۔ انہوں نے اپنی نئی فلم ' ریس تھری' کیلئے گیت لکھاہے ۔سلمان اس گیت کو اپنی آواز میں ریکارڈ کروائیں گے کہاجارہاہے کہ سلمان خان کا لکھا ہوایہ گیت موسیقاروں کی خدمات کے بعد نوک پلک سنوارکر فلم میں شامل کیاجائےگا۔سلمان خان ان دنوں 'ریس تھری' کی شوٹنگ کررہے ہیں۔