ٹی پی لنک نے نیفوس این 1 اسمارٹ فون متعارف کرادیا
ٹی پی لنک کی جانب سے نیفوس این 1 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5۔5 انچ آئی پی ایس ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، میڈیا ٹیک پروسیسر ، اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، 4جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 12 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے دیے گئے ہیں۔فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3260 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اوراس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے جسکی مدد سے فون کو صرف آدھے گھنٹے میں پچاس فیصد چارج کیا جا سکتا ہے ۔ فون کی پشت پر فنگر پرنٹ اسکینر بھی شامل کیا گیا ہے ۔ فون کی قیمت 280 ڈالر ہے اور اسے ابتدائی طور پر ملائیشیا میں فروخت کے لئے پیش کیا گیا ہے.