ریاض..... معروف ارب پتی تاجر کی املاک کی نیلامی الخبر میں کل سے شروع ہوگی۔ اتقان گروپ آف کمپنی کے بیان کے مطابق نیلامی 5دن تک جاری رہیگی جو الخبر میں دہران روڈ پر سعد کنٹرکشن کمپنی کے ہیڈ آفس میں کی جائیگی۔ نیلامی میں کمپنی کے زیر استعمال رہنے والی 900گاڑیاں اور دیگرہیوی مشینریز شامل ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیلامی دن میں 2 وقت ہوگی جن میں صبح 9 سے دوپہر12بجے تک اور پھر 2بجے سے نماز مغرب تک جاری رہیگی۔ نیلامی میں شرکت کرنے والے خواہشمند ادارے سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ معروف ارب پتی معن الصانع کو امریکی میگزین فوربس نے 2007ءمیں اسے دنیا کی 100امیر ترین شخصیات میں سے ایک قرار دیا تھا۔ معن الصانع کو گزشتہ برس اکتوبر میں قرضوں کی عدم ادائیگی پر گرفتار کیا گیا تھا جس پر16ارب ریال واجب الادا ہیں۔