Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ برس اقامہ اور محنت کی خلاف ورزیوں پر 90 ہزار سے زائد احکامات جاری ہوئے ، کرنل شلہوب

غیر قانونی افراد کو پنا ہ، روزگار فراہم کرنے اور انہیں سفر کی سہولت دینے پر بھی جرمانے عائد کئے گئے ، تارکین مقامی قوانین کا احترام کریں، ترجمان ڈائریکٹر یٹ جنرل جوازات
جدہ ( ارسلان ہاشمی )ڈائریکٹریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ترجمان کرنل طلال الشلھوب کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس اقامہ اور قانون محنت کی خلاف وزیوں پر 90 ہزار سے زائد چالان کئے گئے ۔کرنل شلھوب کی جانب سے اردو نیوز کو ارسال کی گئی رپورٹ میں اعداد وشمار بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو دی گئی مہلت کے بعد مملکت کے تمام ریجن اور شہروں میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے جس میں قانون نافذکرنےوالے متعدد اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی گئی جن میں پولیس ، شہری دفاع ، وزارت محنت اور دیگر اداروں کے اہلکار شامل ہیں ۔ قانون کے مطابق وہ افراد جو غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پناہ یا روزگار یا انہیں سفر کی سہولت فراہم کرتے ہیں وہ بھی برابر کے مجرم تصور کئے جاتے ہیں ۔ غیر قانونی تارکین اور انہیں پناہ فراہم کرنےوالوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ کرنل شلہوب کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس 1438 ھ میں غیر قانونی افراد کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق ماہ محرم میں 6323 فیصلے کئے گئے جن کی مد میں ایک کروڑ 6 لاکھ 70ہزار ریال جرمانہ عائد کیا گیا ۔ ماہ صفر میں کئے جانے فیصلو ں کی تعداد 8271 رہی جن پر جرمانے کی رقم 97 لاکھ 17 ہزار رہی ۔ ربیع الاول میں 9 763 فیصلے صادر ہوئے جن پر جرمانے کی رقم 7576500 ریال رہی ۔ ربیع الثانی میں 8800 فیصلے ہوئے جن پر 13,425,000 ریال جرمانے کئے گئے ۔ جمادی الاول میں 6835 فیصلے ہوئے جبکہ جرمانے کی رقم 10,968700 رہی ۔ جماد الثانی کے مہینے میں 8564 فیصلے صادر کئے گئے جن پر جرمانے کی رقم 5455033 ریال رہی ۔ ماہ رجب میں 6496 فیصلوں پر 3934500 ریال جرمانے عائد کئے گئے ۔ شعبان میں 7496 فیصلے صادر ہوئے جن پر عائد کئے جانے والا جرمانہ 7,745,700 ریال تھا ۔ ماہ رمضان میں 7025 فیصلے کئے گئے جن پر 6,920,000 ریال جرمانے عائد کئے گئے ۔ شوال کے مہینے میں صادر ہونے والے فیصلوں کی تعداد 6,428 رہی جن کے مد میں جرمانوں کی رقم 6,679,000 ریال رہی ۔ ذوالقعدہ میں 7562 فیصلوں پر 9,689,000 ریال جرمانے عائد کئے گئے جبکہ ماہ ذوالحجہ 1438 ھ کے دوران 7263 فیصلے صادر کئے گئے جن پر عائد کئے جانے والے جرمانوں کی رقم 9,002,488 ریال رہی ۔ کرنل شلہوب کا کہنا تھا کہ مملکت کے قانون کے مطابق غیر ملکی کارکن اپنے ادارے یا کمپنی کے علاوہ کسی دوسری جگہ ملازمت نہیں کر سکتا ۔ خلاف ورزی کے مرتکب کو قانون کے مطابق سزا دی جاتی ہے ۔ ایسے افراد جو عمرہ یا وزٹ ویزے پر آکر مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم ہو جاتے ہیں وہ قانون شکنی کے مرتکب ہوتے ہیں جنہیں قید اور جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ وہ افراد جو غیر قانونی طور پر مقیم لوگوںکو پناہ یا روزگار فراہم کرتے ہیں خواہ وہ مقامی ہوں یا غیر ملکی انہیں بھی سزا بھگتنی ہو تی ہے ۔ کرنل شہلوب کا کہنا تھا کہ مملکت میں مقیم غیر ملکی قوانین کا احترام کریں تاکہ کسی مشکل میں مبتلا نہ ہوں ۔

شیئر: