جدہ .... جموم بلدیہ کی جانب سے شاہراہوں پر کھڑی تلف شدہ گاڑیاں اٹھانے کی مہم جاری ہے ۔ سبق نیوز کے مطابق ریجنل بلدیہ کی جانب سے جموم کمشنری میں اب تک 576 متروکہ اور تلف شدہ گاڑیاں اٹھائی جا چکی ہیں ۔ تلف شدہ گاڑیوں کی وجہ سے شاہراہوں کا منظر انتہائی خراب ہو جاتا ہے ۔ بلدیہ کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ شاہراہوں کی صفائی کا کام بھی جاری ہے تاکہ ریجن کو صاف ستھرا بنایا جاسکے ۔