ریاض.... ریجنل بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے امور صحت کی خلاف ورزیوں پر 10 دکانیں سیل کرکے 19 غیر ملکی کارکنوں کےخلاف کارروائی کی۔ عاجل ویب نیو ز کے مطابق سیل کی جانے والی دکانوں میں زیادہ تر کیفے ٹیریا شامل تھے جہاں حفظان صحت کے اصولو ںکی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر ملکی کارکن انتہائی ناقص اور غیر معیاری اشیاءاستعمال کر رہے تھے ۔ گرفتار کارکنوں کا طبی معائنہ بھی کروایا جائے گا تاکہ معلوم ہو سکے کہ وہ کسی قسم کے وبائی مرض میں تو مبتلا نہیں ۔ بلدیہ کے ریجنل ذمہ دار کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم کی جانب سے مارکیٹوں کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری ہے ۔ اس ضمن میں شاہراہوں کی صفائی کے لئے بھی بلدیہ کی محتلف تفتیشی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں ۔