لکھنؤ.... الٰہ آباد میں پولیس نے جعلی نوٹ چھاپنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس کو مخبر سے اطلاع ملی تھی کہ شہر کے ایک محلے میں نقلی نوٹ چھاپنے کا دھندہ چل رہا ہے۔ پولیس نے چھاپے مار کر وہاں سے ڈیڑھ لاکھ روپے کے جعلی نوٹ برآمد کرنے کے علاوہ2 اسکینر ، 2 کمپیوٹر اور پرنٹر بھی برآمد کیے ہیں۔نقلی نوٹ چھاپنے والے گروہ کے 2ممبران کو بھی پکڑنے میں پولیس کو کامیابی ملی ہے۔