سرینگر۔۔کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اورہند نواز نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاہے کہ ہند،پاکستان سے آزاد کشمیر چھیننے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر حل ہوگا لیکن پہلے ہندکو آزاد کشمیرکو تسلیم کرنا ہوگا اور اس بات کا اعتراف کرنا ہوگا کہ ہندآزادکشمیر کو پاکستان سے واپس نہیں لے سکتا۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر صرف بات چیت سے حل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اگر ہندوادی میں امن لانا چاہتا ہے تو تقسیم کرو اور حکومت کروکا سلسلہ ختم کرنا ہوگا۔ انہو ںنے کہا کہ ان کے پاس سنگباری کو روکنے یا اس پر قابو پانے کیلئے کوئی طاقت نہیں ۔