Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فٹ پاتھ پارکنگ پرسزائیں

ریاض.... محکمہ ٹریفک جدہ نے فٹ پاتھ پر گاڑی کھڑی کرنے والے ڈرائیور کو 15دن حوالات میں بند کرنے اور ایک ماہ تک گاڑی اپنے قبضے میں رکھنے کا فیصلہ سنادیا۔ غیر ملکی شہری نے فٹ پاتھ پر گاڑی پارک کردی تھی۔ اسکی وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جاری ہوئی تو ایک ہنگامہ برپا ہوگیا۔ محکمہ ٹریفک کے اہلکاروںنے فٹ پاتھ پر گاڑی کھڑی کرنے والے ڈرائیور کی نشاندہی کرکے اسے حراست میں لے لیا۔ مزید سزا کیلئے اسکا معاملہ متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر: