Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خادم حسین رضوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

 اسلام آباد.. اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت نے فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق دیگر 3 مقدمات میں تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت 3 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے پولیس چوکی پر حملے اور تشدد کے مقدمات کی سماعت کی۔ ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے بار بار طلب کرنے کے باوجود پیش نہ ہونے پر خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ 
مزید پڑھیں:دھرنا کیس،خادم حسین رضوی کو گرفتار کرنے کا حکم

شیئر: