Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسمی تبدیلی سے متاثر ممالک میں ہند سرفہرست

نئی دہلی .... موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں سب سے آگے ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق  ایچ ایس بی سی کی جانب سے جاری کردہ ایک  فہرست میں بتایا گیا ہے کہ 67 ترقی پذیر ممالک کی فہرست میں  ہند موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ملک ہے۔ فہرست کے مطابق موسمی حالات کی حساسیت، توانائی کی  ٹرانزیکشن کے مسائل اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی  صلاحیتوں کے اعتبار سے  ہندکے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش ہیں۔  واضح رہے کہ  یہ 67 ممالک  دنیا کی 80 فیصد آبادی کے حامل ہیں۔

شیئر: