لکھنؤ ..... پھول پور لوک سبھا ضمنی انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کے بعد اب پارٹی کا گھمسان سڑک پر آگیا ہے۔ الہ آباد میں جھنونسی پل کے قریب پیر کو ایک بڑی ہورڈنگ لگاکر ان سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ اور اس شکست کا ذمہ دار ڈپٹی وزیر اعلیٰ کیش پرساد موریہ کو ٹھہرایا گیا ہے ۔ بتادیںکہ پھول پور سیٹ نائب وزیراعلیٰ کیشو موریہ کے استعفیٰ سے خالی ہونے کے بعد ایس پی ،بی ایس پی کے اتحاد کا امیدوار ناگندر سنگھ پٹیل پر قبضہ کر چکے ہیں۔اس ہورڈنگ میں بی جے پی کارکنوں نے ڈپٹی سی ایم کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے ہیں اور انہیں وزیراعظم نریندر مودی سے باہرنکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھگوا رنگ میں لگی اس ہورڈنگ میں وزیراعظم کی تصویر اور کمل کے پھول کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ درخواست دہندگان کی جگہ پرسبھی نظرانداز کئے گئے بی جے پی کارکنا ن لکھا گیاہے۔غورطلب ہے کہ پھول پور کی نشست کانگریس کی روایتی نشست رہی ہے لیکن 2014 ء میں پہلی بار کیشو پرساد موریہ نے بی جے پی کے اکاؤنٹ میں پھول پور کی نشست گئی تھی۔ کیشو نے یہاں ایک بڑے مارجن سے جیت درج کرائی تھی۔