جدہ ..... پاکستان قونصلیٹ کی ٹیم 23 مارچ کو مدینہ منورہ جائیگی جہاں مقیم کمیونٹی کو قونصلر خدمات مہیا کی جائیں گی ۔ قونصلیٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق قونصل ٹیم 23 مارچ بروز جمعہ پاکستان ہاﺅس میں ہو گی ۔ ریجن میں مقیم پاکستانی صبح 8:30 سے لیکر 11:30 تک قونصلر خدمات حاصل کر سکتے ہیں ۔ نماز جمعہ کے بعد کام کا دوسرا دورانیہ دوپہر 2 سے شام ساڑھے 4 تک ہوگا ۔ ہفتہ 24 مارچ کو قونصلر ٹیم صبح 8:30 سے 11 بجے تک موجود ہو گی ۔ پاکستان ہاﺅس کا نمبر 014-8250782 ہے جس پر رابطہ کرکے مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔