آئینے میں خود کو دیکھنے کا شوقین ٹرکی
\نیویارک.... ایک امریکی شہر میں ٹرکی آئینے میں خود کو دیکھنے کیلئے بیڈ روم میں داخل ہوگیا۔ گھر والوں نے اسے نکالنے کیلئے رضاکاروں کو بھی طلب کیا تاہم اس نے انکی بھی پروا نہیں کی۔ اس وقت گھر کے مکین دوسرے کمرے میں تھے کہ اچانک انہیں کھڑکی کا شیشہ ٹوٹنے کی آواز آئی۔ دیکھا کہ ایک ٹرکی مسہری پر چڑھا ہے اور آئینے میں اپنا سراپا دیکھنے میں مصروف تھا۔ گھر میں موجود لڑکی نے اسکی تصاویر اتار لیں۔پولیس کے محکمے کے ایک افسر نے بتایا کہ گھر سے فرار ہونے والے اس ٹرکی کو ہم بہت دنوں سے تلاش کررہے تھے۔ اسے پکڑ کر جنگل میں چھوڑ دیا گیا ہے۔