Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افتخار چوہدری سے اضافی سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ معطل

اسلام آباد... اسلام آبادہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سے اضافی سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ معطل کردیا۔ شیخ احسن الدین نے سابق چیف جسٹس کو اضافی سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق فیصلے کے خلاف انٹر اکورٹ اپیل دائر کی تھی۔افتخار چوہدری کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ بلٹ پروف گاڑی واپس کرنے کو تیار ہیں لیکن شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔واضح رہے کہ ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس کو گاڑی اور اضافی سیکیورٹی واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔
مزید پڑھیں:چیف جسٹس نے اعتزاز کا جرمانہ خود ادا کردیا

شیئر: