کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل کیلئے جوش و خروش دیدنی ہے۔ تمام ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں اور میچ کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے جاچکے ہیں۔ سڑکوں پر بھی بڑی بڑی اسکرینیں لگادی گئی ہیں۔ ٹویٹر پر بھی کرکٹ کے مداح جوش و خروش کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
کمال فریدی ٹویٹ کرتے ہیں :ہم تو اس میچ کو ایک شاندار تقریب کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
سویرا پاشا تحریر کرتی ہیں: لوگ تو راتوں کو بھی سڑکوں پر آکر جشن منا رہے ہیں کہ انکے شہر میں کرکٹ کا میلہ سجنے جارہا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم زلمی کیلئے خطرناک ثابت ہوگی۔
عبید اعوان کا ٹویٹ ہے :نیشنل اسٹیڈیم کراچی میچ کیلئے تیار ہوچکا ہے۔
پھپھو کا بیٹا نام سے ایک ٹویٹ ہے جس میں تحریر ہے: کراچی میزبانی کیلئے تیار ہے۔
میر افضل ٹویٹ کرتے ہیں: روشنیوں کا شہر ایک مرتبہ پھر ردھم میں آگیا ۔
صفدر جبار لکھتی ہیں: کراچی کی سڑکوں کے گڑھے بھی ٹھیک کرالئے جاتے تو اچھا ہوتا کیونکہ یہ اسٹیڈیم جانے والی سڑک پر ہی پڑے ہیں۔
جاوید ملک لکھتے ہیں: امید ہے کہ پشاو رزلمی آج اتوار کو اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرادےگی۔
.... اور اب آخر میں....
کرکٹر ڈیرن سامی کا ٹویٹ: میزبانی کیلئے تھینک یو لاہور!عظیم شہر، عظیم لوگ.... لاہور، لاہور ہے، ہم کراچی پہنچ چکے ہیں لیکن یہ لاہور کی طرح صاف ستھرا کیوں نہیں؟
********