Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پالتو مور کومصنوعی 3D ٹانگ لگادی گئی

وسکانسن..... یہاں چند ماہ قبل انتہائی سردی کی لہر چلی تھی جسکی وجہ سے ایک پالتو مور کی ٹانگ ناکارہ ہوگئی تھی اور پھر اسے کاٹ دینا پڑا تھا۔ مورکے مالکان نے اپنے مور کی یہ حالت دیکھ کر ریڈاٹ پر یہ اپیل کی تھی کہ کوئی اس کے معذور مور کو دوبارہ چلنے پھرنے کے قابل بنادے تو فیملی اس کی بیحد شکر گزار ہوگی۔ آخر کار 3Dٹیکنالوجی کے ایک ماہر نے اس اپیل پر کان دھرتے ہوئے نہ صرف 3D ٹیکنالوجی سے مصنوعی ٹانگ کو پرنٹ کیا اور تیار کرکے اس فیملی کو بھیج بھی دیا جسے اب مور کو مصنوعی ٹانگ کے طور پر لگادیا گیا ہے تاہم گھر والوں کا کہناہے کہ شروع میں مور کے لئے اس مصنوعی ٹانگ سے چلنا پھرنا بہت مشکل تھا مگر رفتہ رفتہ وہ نئی ٹانگ سے مانوس ہوگیا اور اب یہ امید ہوچلی ہے کہ کچھ دنوں کی مشق سے وہ اپنی مصنوعی ٹانگ کو دوبارہ استعمال کرنے لگے گا۔ مور کو لگائی جانے والی ٹانگ کی تصویر کے حوالے سے ایک وڈیو بھی جاری ہوئی ہے۔ جو اسے تیا رکرنے والے کی مہارت اور خوش سلیقگی کی بھی نشاندہی کرتی ہے۔ فیملی نے اس نامعلوم انجینیئر کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ انسانوںکی طرح جانوروںکو بھی معذور رہنا اچھا نہیں لگتا اور انکی کوشش یہی ہوتی ہے کہ وہ اپنی ٹانگوں پر چل پھر سکیں چنانچہ یہ مور بھی اپنی نئی ٹانگ سے زیادہ خوش نہیں تو اسے کام چلاﺅ ضرور سمجھ رہا ہے۔ جن لوگوں نے وڈیو دیکھی ہے انکا کہناہے کہ بہت سے لوگوں کے پالتو جانور طرح طرح کی معذوری کا شکار ہوجاتے ہیں ان سب کو چاہئے کہ وہ انکی معذوری کا کوئی حل تلاش کریں اور خلوص دل سے اس کے حل کی کوشش کریں تو مسئلہ یقینی طور پر حل ہوسکتا ہے کیونکہ دنیا میں آج بھی اچھے اورہمدرد لوگوں کی کمی نہیں۔

شیئر: