Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد مسلسل چوتھی مرتبہ ہند کا بہترین شہر قرار

حیدرآباد...حیدرآباد مسلسل چوتھے برس بھی رہائش کے لئے ہند کا بہترین شہر قرار پایا جبکہ دہلی اس فہرست میں تیسرے سال بھی سب سے نیچے ہے۔حیدرآباد میں جرائم کی شرح سب سے کم ہے اور موسم بھی بیحد خوشگوار ہے اسی لئے اس شہر کو 2018 ءکے سروے میں سرفہرست رکھا گیا۔ اب اس شہر کا مقابلہ پونا سے ہے کیونکہ گزشتہ 2برس سے رینکنگ چارٹ میں پونا بدستور ترقی کی منزل طے کررہا ہے۔ پونا اور حیدرآباد دونوں ہی دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست میں 142ویں نمبر پرہیں جبکہ عالمی طور پر ویانا سر فہرست ہے۔ اسی فہرست میں ہند کے 7شہر شامل ہیں جن میں بنگلور، چنئی، ممبئی ، کولکتہ اور دہلی شامل ہیں جبکہ دہلی ہندوستان کے شہروں میں تیسرے سال بھی نچلے نمبر پر ہے۔

شیئر: