حیدرآباد.... اے پی بی جے پی کے رکن کونسل سوموویراراجو نے کہا ہے کہ بی جے پی زیرقیادت حکومت اے پی کو 16ہزارکروڑروپئے دینے کیلئے تیار ہے ۔انہوںنے وجئے واڑہ میںمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اے پی بی جے پی کے لیڈران نے مودی حکومت سے خواہش کی ہے کہ وہ فنڈز کی اجرائی کیلئے کارپوریشن کا قیام عمل میں لائے ۔اگر یہ فنڈز مرکز ، تلگودیشم حکومت کو راست طورپر دے تو یہ فنڈز منتقل کردیئے جائینگے ۔انہوںنے کہاکہ اگرکارپوریشن کاقیام عمل میں لاتے ہوئے فنڈز جاری کئے جاتے ہیں تو اسکی جواب دہی ممکن ہے۔