Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چندر شیکھر 3 اپریل کو دہلی کے دورے پر جائینگے

حیدرآباد.... تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راو توقع ہے کہ3 اپریل کو قومی دارالحکومت دہلی کا دورہ کریں گے۔راجیہ سبھا انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے ان کی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کی حلف برداری تقریب میں ان کی شرکت متوقع ہے۔وہ وہاں پر بعض اہم سیاسی جماعتوں کے لیڈران سے بھی ملاقات کریں گے۔وفاقی محاذ کے قیام کے سلسلہ میں چندرشیکھر رائو کی مساعی کے سلسلہ میں ان کے متوقع دورہ دہلی کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔تلنگانہ کی 3 راجیہ سبھا نشستوں پر گزشتہ روز ہوئے انتخابات میں ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے تینوں امیدواروں بی پرکاش مدیراج،بی لنگیا یادو اور جے سنتوش کمار نے کامیابی حاصل کی تھی۔

شیئر: