Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ٹی_بی_سے_بچاو ¿_کا_عالمی_دن

24 مارچ کو دنیا بھر میں ٹی بی سے بچاﺅکے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس روز ٹی بی جیسی مہلک بیماری کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کےلئے مختلف مہمات چلائی جاتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی صارفین بیماری سے بچاﺅسے متعلق معلومات شیئر کررہے ہیں اور #ٹی_بی_سے_بچاﺅ_کا_عالمی_دن دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔
عرفان نے ٹویٹ کیا کہ ٹیوبرکلاسز کا شمار دنیا کی مہلک ترین بیماریوں میں ہوتا ہے اور تقریباً دنیا کی آبادی کا ایک چوتھائی حصہ اس سے متاثر ہے۔ آئیے آج کے دن عہد کریں کہ دنیا سے اس بیماری کو ختم کرنے کےلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
بابل سپریو نے ٹویٹ کیا کہ ٹی بی کا مرض ہر سال ڈیڑھ ملین سے زائد افراد کی موت کا سبب بنتا ہے۔ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اس جان لیوا بیماری سے متعلق آگاہی کو عام کریں اور دنیا کو اس بیماری سے پاک کریں۔ 
ڈاکٹر رتجیو پٹیل کا کہنا ہے کہ ٹی بی پر قابو پانے کےلئے اس کا درست اور مکمل علاج ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے سے بھی اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔
کرن چوہدری نے ٹویٹ کیا کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کی حیثیت سے ہمارا فرض ہے کہ ہم ٹی بی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ، اس بیماری کے خلاف جنگ کریں ،اسے ہرائیں اور اسے ماضی کا حصہ بنا دیں۔
محمد کیف نے ٹویٹ کیا کہ گو ٹی بی کا شمار دنیا کی مہلک ترین بیماریوں میں ہوتا ہے تاہم اگر ہم کوشش کریں اور مل کر جدوجہد کریں تو اس سے بچا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر رئیس شیخ نے کہا کہ ٹی بی کی بیماری ایک بیکٹیریا سے زیادہ کچھ نہیں لیکن آپ کو اس کے متعلق معلوم ہونا چاہیے۔ 
٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں